مودی کی اسرائیل نوازی اور دوغلی پالیسیوں نے بھارت کو توانائی بحران کی دلدل میں دھکیل دیا

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

مودی کی بدترین سفارتکاری اور دوغلی پالیسیوں کی بدولت بھارت میں توانائی بحران سنگین ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے بھارت کو ایندھن ترسیل کرنے والے 10غیر ملکی پرچم والے جہازوں کے خلیج فارس میں پھنسنے کی تصدیق کر دی، ایل پی جی، خام تیل اور ایل این جی کے 18 بھارتی پرچم والے جہاز بھی آبنائے ہرمز میں محصور ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنگ سے متاثرہ علاقہ محض آبنائے ہرمز تک محدود نہیں بلکہ اس سے باہر کے علاقے بھی ہائی رسک ایریا میں شامل ہیں۔ ایرانی حکام نے واضح کر دیا کہ صرف برادر ممالک کے جہاز ایرانی حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔
عالمی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث آبنائے ہرمز جیسا اہم تجارتی راستہ مفلوج ہونے سے بھارت میں ایندھن کی قلت شدت اختیار کر چکی ہے، مودی کی اسرائیل نواز اور غیر مؤثر منصوبہ بندی نے بھارت کو شدید ترین توانائی بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
نمایاں خبریں
ایران کا امریکی پائلٹ کی تلاش میں آنے والے ہیلی کاپٹر اور ڈورن جہاز بھی تباہ کرنےکا دعویٰ

سیز فائر ہماری شرائط پر ہوگا ، ایران نے امریکا کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

بس تھوڑا انتظار! آبنائے ہرمز کھول کر بڑی کمائی کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ اور فتح کا اعلان کرکے جنگ ختم کردے، جواد ظریف کا قیادت کو مشورہ

اسرائیل خوفزدہ ، ایران پر طے شدہ حملے روکنے کا اعلان
