کوہاٹ: نامعلوم مسلح افراد کا پولیس وین پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید

ویب ڈیسک
پاکستان

کوہاٹ میں پولیس وین پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید اور دو زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی لاچی سمیت 5 اہلکار شہید اور تین اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم ایک زیرِ حراست ملزمان کو لیکر جا رہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ واقعے میں دو زیرِ حراست ملزمان بھی جان کی بازی ہار گئے۔
شہداء میں انسپکٹر انارگل خان، ایک گن مین، ریڈر اور ڈرائیور شامل ہیں۔ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ کوہاٹ سے اضافی پولیس نفری بھی متاثرہ علاقے میں بھجوا دی گئی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کوہاٹ کے علاقے میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی پر زور مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
نمایاں خبریں
موٹر وے پولیس کی زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

کمشنر کراچی کی ڈپٹی کمشنرز کو امدادی کاموں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت

میئر کراچی کی ہدایت پر ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 5 سالہ معاشی منصوبہ جاری کردیا

23 مارچ ، حکومت کا یوم پاکستان پر پریڈ و دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ
