کوہاٹ ، دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے

ویب ڈیسک
پاکستان

کوہاٹ: تھانہ لاچی کی حدود میں سی ٹی ڈی اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور کوہاٹ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ لاچی کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد موجود ہیں اور کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری نے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔
نمایاں خبریں
موٹر وے پولیس کی زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

کمشنر کراچی کی ڈپٹی کمشنرز کو امدادی کاموں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت

میئر کراچی کی ہدایت پر ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 5 سالہ معاشی منصوبہ جاری کردیا

23 مارچ ، حکومت کا یوم پاکستان پر پریڈ و دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ
