پاسداران انقلاب اشتعال انگیزی سے گریز کرے، امریکی سینٹکام کی وارننگ

ویب ڈیسک
31-Jan-2026 | تازہ ترین

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے پاسداران انقلاب کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کرے اور آئندہ ہونے والے فوجی مشقوں کے دوران کوئی بھی بےضابطہ قدم نہ اٹھائے کیونکہ غیر محفوظ یا خطرناک اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹ کام کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کو اپنے بحری مشقوں کو پیشہ ورانہ، محفوظ اور بین الاقوامی بحری ٹریفک کی آزادی کے تحفظ کے ساتھ انجام دینا چاہیے۔ اگر پاسدارانِ انقلاب نے غیر محفوظ مشقیں، بے ضابطہ کارروائیاں یا امریکی طیارہ بردار جہاز کے قریب آپریشنز کیے تو وہ اسے برداشت نہیں کرے گا۔
سینٹکام نے واضح طور پر کہا ہے کہ امریکی فوج اپنے اہلکاروں، جہازوں اور طیاروں کی سلامتی کو یقینی بنائے گی اور کسی بھی خطرناک عمل کا سخت ردعمل دے سکتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری مشقوں کا اعلان کیا ہے جو ایک انتہائی اہم بین الاقوامی تجارتی راستہ ہے جس سے روزانہ لگ بھگ 100 سے زائد تجارتی جہاز گزرتے ہیں۔
سینٹ کام نے کہا ہے کہ کوئی بھی غیر محفوظ یا اشتعال انگیز اقدام کشیدگی میں اضافہ اور تصادم کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
نمایاں خبریں
بلوچستان میں دہشت گردی ، بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری کا انکشاف
40 mins ago

بلوچ قوم کی مدد سے بھارت اور افغانستان کے ایجنٹ دہشتگردوں کو شکست دیں گے، خواجہ آصف
6 hours ago

قوم متحد ہے، دہشتگردوں اور ان کے اسپانسرز کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، گورنر سندھ
10 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسلامی فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
20 hours ago

بھارت روس سے تیل نہیں لے گا، مودی امریکہ سے تجارتی معاہدے پر مجبور
20 hours ago
