LogoThursday, April, 2, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

انڈونیشی صدر پرابوو سو بیانتو آج پاکستان پہنچیں گے

انڈونیشی صدر پرابوو سو بیانتو آج پاکستان پہنچیں گے

Hanif

07-Dec-2025
|

خاص خبریں

انڈونیشی صدر پرابوو سو بیانتو آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد : انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈونیشی صدر پرابوو سو بیانتو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔انڈونیشیا کے صدر، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے جبکہ صدر آصف زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہوگی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

نمایاں خبریں