چین کیساتھ بڑھتا تجارتی تعاون برطانیہ کی سلامتی و معیشت کیلئے سنگین خطرہ بن سکتا ہے، ٹرمپ نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک
30-Jan-2026 | بین الاقوامی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی جانب بحری بیڑا روانہ کر دیا ہے، تاہم اس کا استعمال نہ کرنا ہی بہتر ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا کے کئی بڑے اور طاقتور جنگی جہاز ایران کی سمت بڑھ رہے ہیں، لیکن امید ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق ماضی میں بھی ایران سے مذاکرات ہو چکے ہیں اور مستقبل میں بھی بات چیت کا امکان موجود ہے۔
امریکی صدر نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ چین کے ساتھ بڑھتا ہوا تجارتی تعاون برطانیہ کی سلامتی اور معیشت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کینیڈا کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے، اور اتحادی ممالک کو چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں غیر معمولی احتیاط برتنی چاہیے۔
کیوبا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں کیوبا کی موجودہ حکومت زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رہ سکے گی۔
نمایاں خبریں
بھارت روس سے تیل نہیں لے گا، مودی امریکہ سے تجارتی معاہدے پر مجبور
20 hours ago

جنگ کی دھمکیوں اور فوجی مشقوں کی گھن گرج میں امریکہ اور ایران مذاکرات کیلئے آمادہ
1 day ago

ایران کے ساتھ معاہدہ جلد ہو جائے گا ، ٹرمپ
1 day ago

امریکا پر اعتماد نہیں ، دوستوں کے ذریعے بات چیت جاری ہے ، ایران
1 day ago

امریکہ کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت ، پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اظہار
01-Feb-2026
