LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

سابق سپریم لیڈر کی تدفین کے سلسلے میں ایران بھر میں یومِ سوگ، آخری رسومات کا شیڈول جاری

سابق  سپریم لیڈر کی تدفین کے سلسلے میں ایران بھر میں یومِ سوگ، آخری رسومات کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک

01-Jul-2026
|

تازہ ترین

سابق  سپریم لیڈر کی تدفین کے سلسلے میں ایران بھر میں یومِ سوگ، آخری رسومات کا شیڈول جاری

ایرانی حکومت نے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ایران بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق 8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایران کے شہید رہنما سپریم لیڈر علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ابتدائی امریکی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

میڈیا رپور ٹ کے مطابق ترجمان ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ تہران میں تعطیل کا مقصد سوگواروں کی تہران سے واپسی کو آسان بنانا ہے۔

گزشتہ روز کمیٹی کے سیکریٹری علی اکبر پور جمشیدیان نے الوادعی تقریبات کے پروگرام کا اعلان کیا تھا۔

علی اکبر پور جمشیدیان کا کہنا تھا کہ 3 جولائی کو دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہان، عہدیداران اور دانشور حضرات شہید رہبر کے جسد پاک کو خراج عقیدت و احترام پیش کریں گے۔ ہفتہ 4 جولائی سے عوامی رسومات کا آغاز ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق شہید رہبر کے آخری دیدار کے لیے امام خمینی کے مصلے کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے۔ 5 جولائی کو تہران میں امام خمینی کے مصلے میں شہید رہبر اور ان کےساتھ شہید ہونے والے اہل خانہ کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

علی اکبر پور جمشیدیان کا کہنا تھا کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق شہید رہبر کا جسد پاک 8 جولائی کو عراق لے جایا جائے گا جہاں نجف اشرف اور کربلائے معلی میں تشیع جنازہ انجام پائے گی۔

رپورٹ کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے اہل خانہ کی تدفین 9 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp