LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

عمران خان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، قوم میں اضطراب بڑھ رہا ہے، چوہدری پرویز الہٰی

عمران خان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، قوم میں اضطراب بڑھ رہا ہے، چوہدری پرویز الہٰی

ویب ڈیسک

21-Mar-2026
|

تازہ ترین

عمران خان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، قوم میں اضطراب بڑھ رہا ہے، چوہدری پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے پوری قوم کو تہہ دل سے عید کی مبارکباد پیش کی۔

مسجد خاتم الانبیاء ﷺ گجرات میں نماز عید الفطر ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی سلامتی، غزہ اور ایران سمیت جہاں جہاں مسلمان شہید ہوئے ان کیلئے دعا گو ہوں۔

چوہدری پرویز الہٰی بانی پی ٹی آئی سے متعلق گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، انہوں نے کسی کا کوئی نقصان نہیں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے الیکشن میں اللہ کی کیسی مدد آئی آپ سب نے دیکھا، اللہ کو منظور ہوا تو انشاء اللہ دھاندلی کی کسر نکل جائے گی، کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو تجربے سے انسان سیکھتا ہے ،بانی پی ٹی آئی نے میری باتوں کو مانا میرا تجربہ ہے، اب بھی سب نے صبر کیساتھ چلنا ہے، آپ نے بس گھبرانا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ نے عوام سے تعلق ہی ختم کر دیا تو اب جہاز لینے جیسے ہی کام کرنے ہیں، سیاسی طور پر عوام باشعور ہو چکی ہے، لوگوں کو ان حکمرانوں نے کچھ نہیں دیا، بانی چیئرمین سے ان کی بہنوں کی ملاقاتوں پر مسلسل پابندی پر سخت تشویش ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پوری دنیا جان چکی ہے کہ عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی حکومت کی دانستہ غفلت کی وجہ سے ضائع ہو رہی ہے، ملکی آئین اور قانون کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی رو سے بھی ہر قیدی کا بنیادی انسانی حق ہے کہ بیماری کے دوران اس کو بغیر کسی رکاوٹ کے اس کے خاندان کے ساتھ ملنے دیا جائے، عمران خان کی صحت کے مسئلہ پر حکومت بیمار ذہنیت کا مظاہرہ کر رہی ہے، اس سے قوم میں روز بروز اضطراب بڑھ رہا ہے اور ملکی یکجہتی و اتحاد بھی پارہ پارہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی یکجہتی اور اتحاد کی پاکستان کو آج جتنی ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی میں مختلف حیلوں بہانوں سے رکاوٹ پیدا کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو مسلسل اپنے پیاروں سے دور رکھنا شرف انسانیت کے بھی منافی ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp