آزاد کشمیر میں کینسر کی تشخیص اور علاج کیلئے اسپتال کا قیام

ویب ڈیسک
خاص خبریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے لیے اسپتال کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی (کنور) کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ آزاد کشمیر میں کینسر کی تشخیص و علاج کے لیے اسپتال قائم کیا گیا ہے، اس سے بڑھ کر انسانیت کی کوئی خدمت نہیں ہو سکتی، ماضی میں آزاد کشمیر کے مریضوں کو سیکڑوں میل کا سفر کرکے دور دراز شہروں جانا پڑتا تھا جو نہ صرف تکلیف دہ بلکہ مہنگا بھی تھا۔ انہوں نے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن، ایس پی ڈی، مخیر حضرات اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس منصوبے کے قیام میں کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ خود بھی کینسر کے مریض رہ چکے ہیں اور اس بیماری کے مریضوں کی مشکلات اور تکالیف سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جدید وسائل اور ٹیکنالوجی بروئے کار لا کر کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جائے، مریضوں سے ہمدردانہ رویہ اپنایا جائے تاکہ انہیں حوصلہ ملے اور علاج کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
قبل ازیں وزیراعظم نے تختی کی نقاب کشائی کر کے اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کیا اور مختلف شعبہ جات اور نصب مشینری کا معائنہ کیا۔ انہیں تشخیص اور علاج معالجے کی سہولیات پر بریفنگ بھی دی گئی۔
نمایاں خبریں
سندھ کی قیادت کہاں کہاں عید منائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔؟

پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، پیٹرول بچانے کیلئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے ، حکومت

عیدالفطر: وزیر اعلیٰ سندھ نے قیدیوں کو 90 دن کی معافی دیدی

کراچی میں بارش: ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ تیار ہے، مرتضیٰ وہاب

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کامران ٹیسوری کی والدہ کی عیادت کی
