LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

کراچی کی ترقی کیلئے تاریخی بجٹ، بنیادی سہولیات پر 100 ارب سے زائد خرچ ہوں گے، شرجیل میمن

کراچی کی ترقی کیلئے تاریخی بجٹ، بنیادی سہولیات پر 100 ارب سے زائد خرچ ہوں گے، شرجیل میمن

ویب ڈیسک

29-Jun-2026
|

پاکستان

کراچی کی ترقی کیلئے تاریخی بجٹ، بنیادی سہولیات پر 100 ارب سے زائد خرچ ہوں گے، شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے 100 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں جب کہ 500 جدید بسیں بھی جلد شہر کی سڑکوں پر ہوں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی کی ترقی، خوشحالی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کراچی کے لیے 100 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز پانی کی فراہمی، نکاسیٔ آب، سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور دیگر عوامی سہولیات کی بہتری پر خرچ کیے جائیں گے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نعروں کی نہیں بلکہ عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔ کراچی کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری اور عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی سب سے بڑی ضرورت جدید، محفوظ اور باوقار سفری سہولیات ہیں اور سندھ حکومت کو اس حقیقت کا مکمل ادراک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی سفری ضروریات پوری کرنے کے لیے تاریخی اقدامات کر رہی ہے ۔ جلد ہی 500 جدید الیکٹرک بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کی سڑکوں پر چلتی نظر آئیں گی، جس سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا سندھ حکومت کی معاشی حکمت عملی کا اہم ستون ہے ۔ بجٹ میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ محض اعداد و شمار کا مجموعہ نہیں بلکہ روشن مستقبل، بہتر روزگار اور ایک خوشحال سندھ کی جانب عملی پیش رفت کا بجٹ ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp