Logo

News Point Pakistan – Latest Urdu News – NewspointPK

حماس کا غزہ میں حکومت کرنے سے عدم دلچسپی کا اظہار

19 hours ago | خاص خبریں | Hanif

حماس کا غزہ میں حکومت کرنے سے عدم دلچسپی کا اظہار

غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں حکومت نہیں کرنا چاہتے اور ٹیکنوکریٹک انتظام کی حمایت کرتے ہیں۔حماس کے عہدیدار نے عرب خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی تنظیم نے غزہ میں مجوزہ انتظامی باڈی میں شامل ناموں پر اتفاق کرلیا ہے۔حماس اہلکار نے کہا کہ اسرائیلی کی جانب سے ممکنہ سیٹ اپ کے عمل درآمد میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کے حوالے سے حماس عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس فوج کا کردار صرف جنگ بندی کی نگرانی تک محدود رکھا گیا ہے بجائے غزہ کا نظم و نسق میں اپنا کردار ادا کرے۔

Newspointpk Network. All rights reserved © 2025