Related News

سیکورٹی کلیئرنس ، جعفر ایکسپریس اور بولان میل منسوخ کردیا

روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کیلئے اوقات کار تبدیل

غزہ کی جنگ کے بعد برطانیہ میں قبولِ اسلام میں اضافہ

اسرائیل کا جنگی جنون، افواج کیلئے 35 بلین ڈالر کا بجٹ مختص

آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے مایوس کیا ، بیرسٹر گوہر
آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے مایوس کیا ، بیرسٹر گوہر
19 hours ago | خاص خبریں | Hanif

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جیل میں ہیں، ان سے ملاقاتوں کی اجازت ملے تو معاملات بہتری کی طرف چلے جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ریاستی ادارے اور سیاسی لوگ ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہیں یا خطرہ سمجھیں تو یہ افسوس ناک ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع اہم ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں تھا، نہ ہے نہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے، یہ وقت ہے کہ سب ایک دوسرے کو تسلیم کریں اور جگہ دیں، اعتماد کے فقدان کو ختم کریں۔ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام جمہوریت پسند قوتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کریں۔
Newspointpk Network. All rights reserved © 2025