حکومت کا عوام کو ریلیف، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.85 روپے فی لیٹر کمی

ویب ڈیسک
بزنس

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی، جس میں حالیہ کمی کے بعد صارفین کو مالی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے گزشتہ روز پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally