حکومت کا بڑا معاشی اقدام، معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے درآمدی ڈیوٹیز میں بڑی کمی کی تیاری

ویب ڈیسک
بزنس

حکومت نے معاشی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے درآمدی ڈیوٹیز میں بڑی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور تجارتی نظام میں مسابقت بڑھانے کے لیے 5 سالہ نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 کے تحت درآمدی ڈیوٹیز میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
5 سالہ نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 میں کسٹمز، ریگولیٹری، ایڈیشنل ڈیوٹیز میں مرحلہ وار نمایاں کمی لائی جائے گی۔ اس پالیسی کا بنیادی مقصد اوسط ٹیرف کو 20.19 فیصد سے کم کر کے 9.70 فیصد تک لانا ہے۔ اس اقدام سے ریونیو کی مد میں 143 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پارلیمانی حلقوں کے مطابق اس اقدام سے مارکیٹ میں مقابلہ بڑھے گا اور درآمدی لاگت میں کمی آئے گی۔ حکام نے بتایا کہ 5 سال میں کسٹمز ڈیوٹی کو زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک محدود کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح اضافی کسٹمز ڈیوٹی کو 6 فیصد سے کم کرکے بتدریج صفر کرنے کا پلان شامل ہے۔
علاوہ ازیں ریگولیٹری ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح بھی 20 فیصد تک محدود رکھنے اور اسے مرحلہ وار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 5 سال میں درآمدی ڈیوٹی کی اوسط شرح 16.56 فیصد تک کم کرنے کا ہدف ہے۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مقامی اور درآمدی گاڑیوں پر یکساں ٹیرف کی سفارش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت مقامی صنعت اور درآمدی مارکیٹ کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ اصلاحات ٹیرف ڈھانچے کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد ملکی صنعتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور تجارتی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally