LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، فی تولہ 4 ہزار 100 روپے سستا

سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، فی تولہ 4 ہزار 100 روپے سستا

ویب ڈیسک

30-Jun-2026
|

تازہ ترین

سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، فی تولہ 4 ہزار 100 روپے سستا

عالمی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 41 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 024 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 100روپے کی کمی سے 4لاکھ 24ہزار 836روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 515روپے کی کمی سے 3لاکھ 64ہزار 228روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 25 سینٹس کے اضافے سے 58ڈالر 70سینٹس کی سطح پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 6ہزار 349روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے 5ہزار 443روپے کی سطح پر آگئی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp