LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

گلگت بلتستان حکومت سازی، بلاول بھٹو نے امجد ایڈووکیٹ کو گرین سگنل دیدیا

گلگت بلتستان حکومت سازی، بلاول بھٹو نے امجد ایڈووکیٹ کو گرین سگنل دیدیا

ویب ڈیسک

21-Jun-2026
|

پاکستان

گلگت بلتستان حکومت سازی، بلاول بھٹو نے امجد ایڈووکیٹ کو گرین سگنل دیدیا

پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے امجد ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے براہِ راست رابطہ کرکے آئندہ حکومتی حکمت عملی اور عوامی حقوق کے تحفظ سے متعلق خصوصی ہدایات بھی جاری کر دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے امجد ایڈووکیٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی ہدایات دیں۔

گفتگو کے دوران گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل، آئینی حقوق اور معاشی ترقی کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے امجد ایڈووکیٹ کو ہدایت کی کہ نئی حکومت کی تشکیل کے دوران عوامی مفادات کو ترجیح دی جائے اور خطے کے آئینی و معاشی حقوق کے حصول کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp