گلگت بلتستان :حکومت سازی سے قبل آئی پی پی کو بڑی کامیابی، 4 آزاد امیدواروں کا پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ویب ڈیسک
تازہ ترین

گلگت بلتستان کے الیکشن کے بعد حکومت سازی کا معاملہ دلچسپ موڑ میں داخل ہوگیا، جہاں ن لیگ کے حمایت یافتہ سمیت 4 آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت الیکشن میں کامیاب ہونے چار آزاد ارکان نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد شمولیت اختیار کرلی۔
استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں میں گھانچے سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی محمد انور اور ڈاکٹر اسد شفیق، حلقہ ون دیامر سے کامیاب ہونیوالے دل پذیرخان اور غذر سے کامیاب امیدوار بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئے۔
حلقہ جی بی اے 23 اور اور 24 پر کھڑے ہونے والے آزاد امیدواروں کی ن لیگ نے حمایت کی تھی۔ انتخابات میں 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں سے 4 آئی پی پی کا حصہ بن گئے-
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally