LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

فنانس بل 2026 منظور، کم آمدن والوں کو ریلیف، زیادہ آمدن والوں پر ٹیکس میں اضافہ

فنانس بل 2026 منظور، کم آمدن والوں کو ریلیف، زیادہ آمدن والوں پر ٹیکس میں اضافہ

ویب ڈیسک

23-Jun-2026
|

بزنس

فنانس بل 2026 منظور، کم آمدن والوں کو ریلیف، زیادہ آمدن والوں پر ٹیکس میں اضافہ

وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2026 سے سرکاری ملازمین اور تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کے نئے سلیب متعارف کرا دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی نے فنانس بل 2026 کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت مختلف آمدنی رکھنے والے افراد کے لیے نئی ٹیکس شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔

فنانس بل کے مطابق سالانہ 6 لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والے افراد انکم ٹیکس سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گے۔ جبکہ سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والے افراد پر ایک فیصد انکم ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق نئے ٹیکس نظام کے تحت سالانہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپے آمدن رکھنے والوں کو 6 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کے علاوہ اضافی رقم پر 11 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ اسی طرح 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے افراد پر ایک لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور اضافی رقم پر 20 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 23 فیصد تھی۔

فنانس بل میں مزید کہا گیا ہے کہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے افراد پر 3 لاکھ 46 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور اضافی رقم پر 25 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ اسی طرح 41 لاکھ سے 56 لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں کے لیے 5 لاکھ 41 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور اضافی رقم پر 29 فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

نئے سلیب کے مطابق 56 لاکھ سے 70 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے افراد کو 9 لاکھ 76 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کے ساتھ اضافی رقم پر 32 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ 70 لاکھ روپے سے زائد سالانہ آمدن رکھنے والے افراد پر 14 لاکھ 24 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور اضافی آمدن پر 35 فیصد انکم ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق فنانس بل 2026 کے تحت یہ تمام نئی ٹیکس شرحیں یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوں گی اور ان کا اطلاق تنخواہ دار طبقے اور سرکاری ملازمین پر کیا جائے گا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp