LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

اسلام آباد حملے کیلئے تیار خاتون خود کش بمبار بلوچستان سے گرفتار

اسلام آباد حملے کیلئے تیار خاتون خود کش بمبار بلوچستان سے  گرفتار

ویب ڈیسک

11-May-2026
|

پاکستان

اسلام آباد حملے کیلئے تیار خاتون خود کش بمبار بلوچستان سے  گرفتار

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسیوں نے پاکستان کو بہت بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے بلوچستان سے ایک خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کیا۔

کوئٹہ میں خاتون خودکش بمبار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا ہمارے ساتھ بیٹھی خاتون خودکش حملے کے مشن پر تھی، خاتون خودکش حملہ آور کو اسلام آباد میں حملے کا ہدف دیا گیا تھا، انٹیلیجنس ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنایا۔

ان کا کہنا تھا دہشتگردوں کا بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم بچیوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں جبکہ دہشتگرد انہیں خودکش جیکٹس پہنا رہے ہیں، ہم بچی کو باعزت طریقے سے اس کے والد کے حوالے کررہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگرد خواتین کو پھنساتے ہیں، بین الاقوامی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے دہشتگرد بچیوں کا استحصال کرتے ہیں، خاتون کو دھمکی دی گئی کہ خود کش حملہ نہ کیا تو والد کومار دیں گے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا انٹیلیجنس ایجنسیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کو بہت بڑی تباہی سے بچایا، انٹیلی جنس ایجنسیز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بچی کو گرفتار کیا، بلوچ خواتین کبھی اس جنگ کا حصہ نہیں ہیں، یہ کونسی روایت ہے کہ اپنے مفادات کے لیے بلوچ بچیوں کا استعمال کرتے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp