LogoSaturday, March, 21, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

فتنہ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ ڈورنز سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی

فتنہ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ ڈورنز سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی

ویب ڈیسک

27-Feb-2026
|

خاص خبریں

فتنہ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ ڈورنز سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی

افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے تمام ڈرونز کو گرا دیا، ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ان واقعات نے ایک بار پھر افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشت گردی کے درمیان گھناؤنے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تصدیق کی کہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملے کی کوشش کی ہے۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ان واقعات نے ایک بار پھر سے افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشت گردی کے درمیان براہ راست روابط کو بے نقاب کر دیا ہے۔

نمایاں خبریں