بجٹ سیشن کے دوران زلزلہ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامی صورتحال،اجلاس عارضی طور پر ملتوی

ویب ڈیسک
تازہ ترین

پشاور میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھگدڑ مچ گئی جہاں بجٹ سیشن جاری ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-
میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران زلزلہ آیا اور اراکین اسمبلی اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے۔
ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا سمبلی نے اجلاس 5 منٹ کے لیے مؤخر کر دیا۔
زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 178 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد او راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور لوگ دفاتر گھروں سے کلمہ طیبہ ورد کرتے باہر نکل آئے۔
مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد کے علاوہ، مانسہرہ، راولپنڈی، شانگلہ، سوات اور چکوال کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیبرپختونخوا میں پشاور، باجوڑ، چارسدہ، دیرلوئر، صوابی، تخت بھائی، پبی کوہاٹ اور سوات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے دوران کئی مقامات پر عمارتوں اور گھروں کی دیواریں ہلتی محسوس کی گئیں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally