دوحہ میں سفارتی سرگرمیاں تیز، امریکا اور ایران مذاکرات آگے بڑھانے پر متفق

ویب ڈیسک
تازہ ترین

قطر میں امریکا اور ایران کے مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں فریقین نے جلد اگلے دور کی بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان کے ثالثوں نے آج دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق امور پر مثبت پیش رفت ہوئی۔
مذاکرات میں لیک لوسرن سربراہی اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھایا گیا اور مختلف اہم نکات پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین کے بعد مذاکرات کی نئی تاریخ طے کی جائے گی، فریقین نے آئندہ بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
دوسری جانب، قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے تاہم دونوں ممالک نے آئندہ دور کی بات چیت ایران کے سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے بعد دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally