LogoSaturday, March, 21, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

ڈی آئی خان: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ، 2 ہلاک، 4 گرفتار

ڈی آئی خان: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ، 2 ہلاک، 4 گرفتار

ویب ڈیسک

12-Mar-2026
|

خاص خبریں

ڈی آئی خان: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ، 2 ہلاک، 4 گرفتار

ڈی آئی خان: لکی مروت پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی نے تختی خیل کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی ہدایت پر کی گئی جس کے لیے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی اضافی نفری روانہ کی گئی۔

آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے جب کہ کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے زیر استعمال 2 موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

نمایاں خبریں