LogoSaturday, March, 21, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

ڈی جی خان:زائرین کی بس حادثے کا شکار ،ڈرائیور جاں بحق ، پانچ مسافر زخمی

ڈی جی خان:زائرین کی بس حادثے کا شکار ،ڈرائیور جاں بحق ، پانچ مسافر زخمی

ویب ڈیسک

11-Feb-2026
|

خاص خبریں

ڈی جی خان:زائرین کی بس حادثے کا شکار ،ڈرائیور جاں بحق ، پانچ مسافر زخمی

ڈیرہ غازی خان: سخی سرور دربار سے واپس آنے والے زائرین کی بس بغلچر روڈ پر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ پانچ مسافر زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ ٹبہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب بس کی بریک فیل ہوگئی اور وہ بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی۔

شدید تصادم کے باعث بس الٹ گئی جس سے موقع پر افرا تفری مچ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نمایاں خبریں