سی ٹی ڈی کا لوئر دیر میں فتنۃ الخوارج کے خلاف بڑا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
تازہ ترین

لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، محکمہ انسداد دہشتگردی اور ضلعی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا گروہ ضلع دیر کی پہاڑیوں میں موجود ہے۔ مزکورہ دہشت گرد چند دن قبل باڈوان پل چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھے جس میں کانسٹیبل محمد اسماعیل شہید ہوئے تھے۔
اس واقعے کے بعد سی ٹی ڈی نے ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی شروع کی اور آج جب دہشت گرد اپنی کمین گاہوں سے واردات کی غرض سے نکلے تو جوانوں نے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر دہشت گردوں نے پولیس پارٹیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے حق حفاظت خود اختیاری اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے جوابی کارروائی کی گئی جو کافی وقت تک جاری رہی۔ فائرنگ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک پائے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں خلیل الرحمان عرف صدام، نجم الدین عرف ابوجانہ اور کفایت اللہ شامل ہیں جبکہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally