LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

واشنگٹن اور تہران کے رابطے بدستور قائم ہیں، امریکی نائب صدر

واشنگٹن اور تہران کے رابطے بدستور قائم ہیں، امریکی نائب صدر

ویب ڈیسک

01-Jul-2026
|

بین الاقوامی

واشنگٹن اور تہران کے رابطے بدستور قائم ہیں، امریکی نائب صدر

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی نوعیت کے مذاکرات بدستور جاری ہیں اور یہ بات چیت پہلے سے جاری سفارتی عمل کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان تکنیکی سطح پر رابطے اور مذاکرات جاری ہیں جن کا مقصد پہلے سے طے شدہ امور پر پیش رفت کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے دوحہ میں جاری ممکنہ مذاکرات سے متعلق ایران کی عوامی سطح پر تردید پر بھی تبصرہ کیا۔ جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک ایران کی جانب سے اس نوعیت کے بیانات مذاکراتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جسے انہوں نے ’فارسی طرزِ مذاکرات‘ قرار دیا۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ تکنیکی مذاکرات کسی نئے مرحلے کا آغاز نہیں بلکہ پہلے سے جاری سفارتی عمل کا تسلسل ہیں، اور دونوں فریق مختلف تکنیکی معاملات پر رابطے میں ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp