وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پوزیشن مستحکم، پارٹی میں بغارت کی افواہیں دم توڑ گئیں

ویب ڈیسک
تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے متعدد ارکان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے رابطہ کر لیا ہے اور اجلاس میں بروقت شرکت نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی، جن میں فضل حکیم سمیت دیگر شامل ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچے اور اپنی عدم حاضری کی وجوہات وزیراعلیٰ کے سامنے رکھیں۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ صورتحال کے بعد وزیراعلیٰ کے خلاف پارٹی کے اندر مبینہ بغاوت کی باتیں کمزور پڑ گئی ہیں اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کل کابینہ ارکان کے ہمراہ اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ اراکین وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور سے اکٹھے روانہ ہوں گے اور وزیراعلیٰ کی قیادت میں اڈیالہ جیل جائیں گے۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally