بلوچستان: پنجگور کی تحصیل پروم میں نادرا رجسٹریشن آفس کا باقاعدہ افتتاح

ویب ڈیسک
تازہ ترین

ایف سی بلوچستان(ساؤتھ)نے پنجگورکی تحصیل پروم میں نادرا رجسٹریشن آفس قائم کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پنجگورکی تحصیل پروم کا دورہ کرکے پروازفاؤنڈیشن کے زیرِانتظام نادرا رجسٹریشن آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
تحصیل پروم میں نادرا آفس موجود نہ ہونے کے باعث مقامی آبادی کو شناختی دستاویزات کے حصول کیلئے طویل مسافت طے کرکے پنجگور جانا پڑتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اورپرواز فاؤنڈیشن نے عوامی ضروریات کومدنظررکھتے ہوئے مختصر مدت میں نادرارجسٹریشن آفس قائم کیا۔ جدید سہولیات سے آراستہ دفترمیں کشادہ انتظار گاہ، خواتین کیلئے علیحدہ کاؤنٹر، ڈیٹا انٹری کاؤنٹر اور دیگرضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
نادرا رجسٹریشن آفس اس وقت تحصیل پروم اورگرد و نواح کی تقریباً پچاس ہزارآبادی کوشناختی سہولیات انکی دہلیز پرفراہم کررہا ہے۔
مقامی عوام نے نادرا رجسٹریشن آفس کے قیام پرایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally