امریکی شہری اپنے صدر کی پالیسیوں سے نالاں، ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف گرگیا

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف پالیسیوں اور ممکنہ جنگی اقدامات پر عوامی حمایت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جبکہ ان کی مجموعی مقبولیت بھی کم ہو کر 33 فیصد تک آ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف میساچوسٹس امہرسٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق صرف 33 فیصد امریکی شہریوں نے ٹرمپ کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ 62 فیصد افراد نے ان کی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
سروے میں خاص طور پر ایران کے حوالے سے ٹرمپ کی حکمت عملی پر سوالات اٹھائے گئے۔
نتائج کے مطابق صرف 29 فیصد افراد نے ایران کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کی، جبکہ 63 فیصد امریکی عوام نے اس پالیسی کو مسترد کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق صرف خارجہ پالیسی ہی نہیں بلکہ اندرونی مسائل پر بھی عوام کی بڑی تعداد ٹرمپ سے ناخوش نظر آتی ہے۔
مہنگائی کے معاملے پر 71 فیصد افراد نے حکومتی کارکردگی کو ناقص قرار دیا، جبکہ روزگار، امیگریشن اور ٹیرف پالیسیوں پر بھی شدید تنقید سامنے آئی۔
مزید برآں، سروے میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو ووٹ دینے والے 17 فیصد افراد اب اپنے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، جو ان کی گرتی ہوئی مقبولیت کا ایک اہم اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار امریکی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں، جہاں عوام خارجہ پالیسی کے ساتھ ساتھ معاشی مسائل کو بھی زیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔
نمایاں خبریں
ایران کا امریکی پائلٹ کی تلاش میں آنے والے ہیلی کاپٹر اور ڈورن جہاز بھی تباہ کرنےکا دعویٰ

سیز فائر ہماری شرائط پر ہوگا ، ایران نے امریکا کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

بس تھوڑا انتظار! آبنائے ہرمز کھول کر بڑی کمائی کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ اور فتح کا اعلان کرکے جنگ ختم کردے، جواد ظریف کا قیادت کو مشورہ

اسرائیل خوفزدہ ، ایران پر طے شدہ حملے روکنے کا اعلان
