علی امین گنڈاپور نے پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کرلی

Hanif
خاص خبریں

پشاور : سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی کی سرگرمیوں میں غیر حاضر، پارٹی سے مالی تعاون بھی بند کر دیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور یومِ سیاہ کے موقع پر پشاور میں موجود نہیں تھے، آج کے جلسے میں بھی شریک نہیں ہوئے اور اسلام آباد میں ارکانِ اسمبلی کے احتجاج میں بھی شامل نہیں تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور پارٹی کے اہم اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہو رہے اور انھوں نے پارٹی کے بیشتر رہنماؤں سے رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈاپور اپنے آبائی علاقے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب بھی تحریک کے بانی تحریک کی کال دیں گے، علی امین صفِ اوّل میں کھڑے ہوں گے۔
نمایاں خبریں
پاکستانی نوجوانوں کا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں رجحان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے دلچسپی کا باعث ہے ، وزیراعظم

وزیراعظم کا بنوں اور باڑہ میں کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین

صحت سے متعلق حکومتی لاپرواہی پر اسپیکر قومی اسمبلی برہم

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ، مزید 14 ارکان کی شمولیت کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

کمزور و متوسط طبقے کو مزید ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف
