زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب

ویب ڈیسک
خاص خبریں

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر مقرر کیے گئے کرایوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز نے روزے دار مسافروں کے افطار کا اہتمام کرنے، بس اسٹینڈز کی انتظار گاہوں پر بیٹھنے کے مناسب انتظام اور پنکھوں کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر گھروں کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر بس اسٹینڈ پر کرائے نامے نمایاں آویزاں کر کے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
اُنہوں نے بازاروں اور مارکیٹوں میں سماج دشمن عناصر کی آمد و رفت کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
نمایاں خبریں
سندھ کی قیادت کہاں کہاں عید منائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔؟

پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، پیٹرول بچانے کیلئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے ، حکومت

عیدالفطر: وزیر اعلیٰ سندھ نے قیدیوں کو 90 دن کی معافی دیدی

کراچی میں بارش: ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ تیار ہے، مرتضیٰ وہاب

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کامران ٹیسوری کی والدہ کی عیادت کی
