گلگت بلتستان میں ممکنہ سیاسی اتحاد؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے وفود کی اہم بیٹھک

ویب ڈیسک
پاکستان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی وفد سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اعلیٰ سطحی وفد نے گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت سازی سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئرامیرمقام اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان شامل تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما قمر زمان کائرہ، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری، صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ اور سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ شریک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ حکومت سازی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر متعدد تجاویز زیر غور آئیں اور مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں وفود نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حکومت سازی سے متعلق تجاویز کا جائزہ اپنی اپنی جماعتوں کی گلگت بلتستان اور مرکزی قیادت کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا، جس کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally