LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

ماسکو میں 200 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، ہر طرف برف کے انبار لگ گئے ، شہریوں کو مشکلات

ماسکو میں 200 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، ہر طرف برف کے انبار لگ گئے ، شہریوں کو مشکلات

ویب ڈیسک

31-Jan-2026 | تازہ ترین

ماسکو میں 200 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، ہر طرف برف کے انبار لگ گئے ، شہریوں کو مشکلات

روس کے دارالحکومت ماسکو میں رواں ماہ ہونے والی برف باری سے گزشتہ 200 سال سے زائد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی والے شہر میں شدید برف باری کے باعث مرکزی علاقوں میں سڑکوں پر برف کے بڑے ڈھیر لگ گئے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ماسکو کے اطراف میں چلنے والی مسافر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ گاڑیاں طویل ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔ ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے مطابق ’جنوری ماسکو میں سرد اور غیر معمولی طور پر زیادہ برفباری والا مہینہ رہا‘۔

یونیورسٹی کے مطابق، ’29 جنوری تک ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی موسمیاتی آبزرویٹری میں تقریباً 92 ملی میٹر بارش اور برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے، جو گزشتہ 203 برسوں میں سب سے زیادہ ہے‘۔

نمایاں خبریں