علی لاریجانی کے قاتلوں کو حساب دینا ہوگا ، مجتبیٰ خامنہ ای

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بیان ایرانی پاسداران انقلاب کی حمایت یافتہ خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے ذریعے دنیا بھر میں جاری کیا گیا جس میں رہبرِ معظم نے علی لاریجانی کی شہادت پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے علی لاریجانی کو ایران کی سیاسی اور حکومتی قیادت میں ایک ذہین، وفادار اور ممتاز شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی شخصیت کے قتل سے ان کی اہمیت اور اسلام کے دشمنوں کی ان سے نفرت ظاہر ہوتی ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ اسلام مخالف عناصر کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسلامی نظام کے درخت کے نیچے یہ خون بہانا اسے مزید مضبوط کرتا ہے اور ہر خون کی ایک قیمت ہے جس کا حساب ان شہداء کے قاتلوں کو جلد دینا ہوگا۔
نمایاں خبریں
ہم نے روزے اور جہاد ایک ساتھ جاری رکھا ، اللہ کا شکر ہے دشمن ٹوٹ چکا ہے ، مجتبیٰ خامنہ ای

امریکی صدر کی نیٹو ممالک پر تنقید ، کاغذی شیر قرار دے دیا

جاپان آبنائے ہرمز کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے، ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے مطالبہ

خلیجی ممالک میں عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ منائی جائے گی

ایرانی حملوں میں قطر کے سب سے بڑے گیس پلانٹ کو شدید نقصان
