خلیجی ممالک میں عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ منائی جائے گی

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

خلیجی ممالک میں گزشتہ روز ہلال عید نظر نہ آنے کے باعث آج 30 واں روزہ مکمل کرلیا گیا اور کل بروز جمعہ 20 مارچ کو عید الفطر منائی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، عراق، یمن، لبنان، کویت، بحرین اور قطر وغیرہ میں آج رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوگئے۔
گزشتہ روز ان ممالک میں چاند کی رویت نہیں ہوئی تھی اور ملکی اداروں نے اعلان کیا تھا کہ 30 روزے مکمل کرنے کے بعد عید الفطر بروز جمعہ منائی جائے گی۔
نمایاں خبریں
ہم نے روزے اور جہاد ایک ساتھ جاری رکھا ، اللہ کا شکر ہے دشمن ٹوٹ چکا ہے ، مجتبیٰ خامنہ ای

امریکی صدر کی نیٹو ممالک پر تنقید ، کاغذی شیر قرار دے دیا

جاپان آبنائے ہرمز کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے، ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے مطالبہ

ایرانی حملوں میں قطر کے سب سے بڑے گیس پلانٹ کو شدید نقصان

ٹرمپ کی ایران کو قطر پر دوبارہ حملہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں
