بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری، 3 دن میں 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا

ویب ڈیسک
1 day ago | تازہ ترین

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں اور اس دوران 3 دنوں میں 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران کیے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر 177 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے ۔
سیکورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف جگہوں پر فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر رہی ہیں ، جس میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
نمایاں خبریں
بلوچستان میں دہشت گردی ، بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری کا انکشاف
40 mins ago

بلوچ قوم کی مدد سے بھارت اور افغانستان کے ایجنٹ دہشتگردوں کو شکست دیں گے، خواجہ آصف
6 hours ago

قوم متحد ہے، دہشتگردوں اور ان کے اسپانسرز کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، گورنر سندھ
10 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسلامی فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
20 hours ago

بلوچستان میں احساس محرومی صرف بیانیہ ہے، سرداری نظام نے صوبہ کے وسائل کو لوٹا، خواجہ آصف
1 day ago
