LogoWednesday, April, 8, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

پی ایس ایل 11: بال ٹیمپرنگ نے لاہور قلندرز کی جیت کو ہار میں بدل دیا

پی ایس ایل 11: بال ٹیمپرنگ نے  لاہور قلندرز  کی جیت کو ہار میں بدل دیا

اسپورٹس ڈیسک

29-Mar-2026
|

کھیل

پی ایس ایل 11: بال ٹیمپرنگ نے  لاہور قلندرز  کی جیت کو ہار میں بدل دیا

پی ایس ایل 11: بال ٹیمپرنگ پر لاہور قلندرز پر پنالٹی

پاکستان سپر لیگ (PSL) 11 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں Lahore Qalandars اور Karachi Kings آمنے سامنے تھے، جہاں میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ڈرامائی انداز میں ہوا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں امپائرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے مبینہ بال ٹیمپرنگ کا نوٹس لیا۔

قوانین کی خلاف ورزی پر فیلڈ امپائرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاہور قلندرز پر 5 رنز کی پنالٹی عائد کر دی، جو میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہوئی۔

پنالٹی ملنے کے بعد کراچی کنگز کو ہدف کے حصول میں برتری حاصل ہو گئی، جس کے باعث انہوں نے میچ اپنے نام کر لیا۔ شائقین کرکٹ کے لیے یہ لمحہ انتہائی حیران کن تھا کیونکہ آخری اوور تک مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا۔

میچ کے بعد سوشل میڈیا پر اس فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے امپائرز کے فیصلے کو درست قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیتے ہوئے مزید وضاحت کا مطالبہ کیا۔

لاہورقلندرز بمقابلہ کراچی کنگز میچ میں بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر آن فیلڈ ایمپائیر فیصل آفریدی اور شرف الدولہ میچ ریفری کو رپورٹ کرینگے، میچ ریفری روشن مہانامہ بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے باقاعدہ ہیرنگ کرینگے

نمایاں خبریں