ہاکی میں کراچی سے زیادتی کوئی نئی بات نہیں،خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک
کھیل

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی سے دشمنی کا مطلب پاکستان سے دشمنی ہے، جنہوں نے ملک بنایا وہی اسے چلا سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ علامہ اقبال اسکول کیمپس میں فائف اے سائیڈ ہاکی گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں خال مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا سب سے زیادہ امیر شہر سب سے غریب ہے، کراچی جنگ کیلئے تیار ہے، ہمارا ہتھیار قلم رہے گا، عوامی خدمت ہمارا اشعار ہے، کراچی دنیا کا واحد شہر ہے جو پورے ملک کو پال رہا ہے، کراچی کا امن، خوشحالی، سلامتی اور بقا سب سے زیادہ اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اپنے کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے، کراچی شہر چیرٹی کا دارالحکومت ہے، شہر نہ رہا تو توڑنے والوں کو پتہ چل جائے گا، کراچی سے دشمنی کا مطلب پاکستان سے دشمنی ہے، جنہوں نے ملک بنایا وہی اسے چلا سکتے ہیں، ہم جاگیردارانہ سوچ کا حصہ نہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاست میں کھیل کو جوتوں کی نوک پر رکھتے ہیں، قومی ہاکی سے کراچی کو الگ کرنا درست نہیں، ہاکی میں کراچی سے زیادتی کوئی نئی بات نہیں، کراچی میں پی ایس ایل 11 کے میچز انعقاد خوش آئند ہے۔
نمایاں خبریں
پی سی ایل جلد ہی دنیا کی نمبر ون لیگ بن جائے گی ، چیئرمین پی سی بی

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز 186 رنز کا تعاقب نہ کرسکی، لاہور قلندرز کی 20 رنز سے فتح

پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی حیدرآباد کنگزمین کیخلاف 6 وکٹوں سے فتح
