سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 75 ہزار روپے سے تجاوز

ویب ڈیسک
بزنس

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 39 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 532 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 343 روپے مہنگا ہونے سے 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور نئی قیمت 70.40 ڈالر فی اونس ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 70 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 524 روپے اور فی 10 گرام چاندی 60 روپے بڑھ کر 6 ہزار 450 روپے کی سطح پر آ گئی۔
نمایاں خبریں
ایل پی جی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 500 روپے فی کلو میں فروخت، شہریوں کو پریشانی کا سامنا

سونے کی اونچی اڑان ، فی تولہ 4 لاکھ 90 ہزار روپے سے تجاوز

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا، نئی قیمت 467 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر

توانائی بحران: کاروباری مراکز ، مارکیٹس اور بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ ، اعلان صوبے کریں گے

امریکا، ایران جنگ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار
