پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

اسپورٹس ڈیسک
کھیل

پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے 158 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کر کے 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
آسٹریلیا نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مارنس لیبوشین اور الیکس کیری 19، 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایڈم زمپا 10 رنز اسکور کر کے آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو بڑے اسکور سے محروم رکھا۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ابرار احمد اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 40 اور معاذ صداقت 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، شاداب خان نے 28 اور عبدالصمد نے 18 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو کنامین نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے، میتھیو رینشا، میتھیو شارٹ اور نیتھن ایلس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ تین ونڈے میچز کی سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے ہرایا تھا۔
نمایاں خبریں
آزاد کشمیر میں انتخابی گہما گہمی، پولنگ 27 جولائی کو ہوگی ، شیڈول جاری

وزیراعظم کی پاکستان کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان امریکا تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کی روشن مثال ہیں، وزیراعظم کا امریکی یوم آزادی تقریب سے خطاب

پاکستان کی ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا سے معلومات شیئر کرنے کی خبروں کی سخت تردید

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally