پاکستان رینجرز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا ، 3 ہلاک ،1 افغان خارجی گرفتار

ویب ڈیسک
پاکستان

بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے دہشت گردوں نے کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر حملہ کیا، رینجرز کے چوکس جوانوں کے فوری جواب سے خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے جبکہ تین خوارج ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جو افغان شہری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جون کو کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے خوارج نے بزدلانہ دہشت گرد حملہ کیا، حملہ آوروں نے کیمپ کے مرکزی گیٹ پر دھماکے کے بعد حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی۔
رینجرز کے چوکس اور بروقت جواب سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا گیا اور تین خارجیوں کو ہلاک اور ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، زخمی خارجی ایک افغان شہری ہے۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے تین بہادر سپوت شہید ہوگئے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے، علاقے میں کسی بھی دوسرے ہندوستانی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت انسداد دہشت گردی مہم ملک کے تحت غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اپنے جوانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اس حملے کے مرتکب افراد کے خلاف انتقامی کارروائی کرے گا۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے، یہ قربانیاں قوم کی ہر قیمت پر حفاظت کے ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
نمایاں خبریں
حکومتی دعوؤں کے برعکس گردشی قرضہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، کیپسٹی چارجز اور مہنگے معاہدے بڑی وجوہات قرار

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally