LogoSaturday, July, 11, 2026

News Point PK

پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر نیا ٹیکس نظام نافذ، شفاف وصولیوں کی راہ ہموار

پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر نیا ٹیکس نظام نافذ، شفاف وصولیوں کی راہ ہموار

ویب ڈیسک

10-Jul-2026
|

تازہ ترین

پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر نیا ٹیکس نظام نافذ، شفاف وصولیوں کی راہ ہموار

حکومت پنجاب نے ٹیکس وصولیوں میں شفافیت کے لیے صوبے بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر نیا ٹیکس نظام نافذ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ای پیمنٹ یا کارڈ کے ذریعے کٹنے والا ٹیکس براہِ راست سرکاری خزانے میں منتقل ہوگا۔ بیوٹی پارلرز، سلونز اور فیشن ڈیزائنرز کی سروسز پر ٹیکس کی شرح صرف 5 فیصد ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق کاسمیٹک سرجری، پلاسٹک سرجری، سکن اور لیزر ٹریٹمنٹ کے مراکز پر ٹیکس صرف 5 فیصد ہوگا، ایونٹ مینجمنٹ، ٹور آپریٹرز، جمنازیم اور لانڈری سروسز پر 8 فیصد ٹیکس ادائیگی ہوگی۔

کیش ادائیگی پر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس سروسز پر 16 فیصد جبکہ ڈیجیٹل ادائیگی پر 8 فیصد کٹوتی ہوگی، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ سیکٹر کیلئے کریڈٹ کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگی پر ٹیکس 50 فیصد کم ادا کرنا ہوگا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp