میرپور خاص : تاج ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کا دوسرا کانووکیشن، 55 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم

ویب ڈیسک
تعلیم

تاج ہومیو پیتھک میڈیکل کالج میرپورخاص کا دوسرا کانووکیشن، شاندار تقریب میں کامیاب طلبہ میں ہومیو پیتھک ڈاکٹری کی ڈگریاں تقسیم کیے گئے-
تاج ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کے زیرِ اہتمام دوسرا کانووکیشن مقامی ہال میں نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوا، جس میں سندھ بھر سے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز، طلبہ و طالبات اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او BM فارماسٹیکل ڈاکٹر امان اللہ بیسمیل تھے، جبکہ دیگر نمایاں مہمانوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و ایم این اے میر منور علی خان تالپر، صوبائی وزیر برائے سیاحت و ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ، اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر جنید بلند شامل تھے، جن کی شرکت نے تقریب کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔

کانووکیشن کے دوران مجموعی طور پر 55 طلبہ و طالبات کو ہومیو پیتھک ڈاکٹر کی ڈگریاں تفویض کی گئیں، جن میں 45 طلبہ اور 10 طالبات شامل تھیں۔
تقریب کی میزبانی تاج ہومیو پیتھک کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالرحیم اور ڈاکٹر عبدالفتح نے مشترکہ طور پر انجام دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر علی اکبر آرائین، ڈاکٹر تنویر اور دیگر سینئر ڈاکٹر بھی موجود تھے-
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

جامعہ کراچی: اساتذہ کے احتجاج کو ایک ماہ مکمل، امتحانات تاحال معطل، ہزاروں طلبہ کو پریشانی کا سامنا

اردو یونیورسٹی میں پولیس تھانہ قائم، رجسٹرار لاعلم، اساتذہ حیران ، طلبہ و طالبات پریشان

اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی، سندھ اور پنجاب نے اعلان کردیا

سندھ کے تعلیمی بورڈز میں کرپشن پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن، اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally