خیبرپختونخوا: وزیراعلیٰ کی موجودگی میں اجلاس، مگر ناراض ارکان نے الگ مشاورتی نشست بلا لی

ویب ڈیسک
تازہ ترین

خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض ارکان کی ناراضی ختم نہ ہوسکی اور ناراض ارکان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا الگ اجلاس ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی نے ناراض ارکان نے بجٹ اجلاس کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے اور ناراض ارکان کی ناراضی ختم نہ ہوسکی، ناراض ارکان نے فیصلہ کیا ہے وہ بجٹ کو دیکھ فیصلہ کریں گے۔
حکومتی ارکان اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سہ پہر دو بجے اسمبلی میں طلب کیا گیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی شرکت کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق حکومتی ناراض ارکان نے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی وقت ناراض ارکان نے بھی مشاورتی اجلاس بلایا ہے جو پشاور میں ہوگا-
نمایاں خبریں
حکومتی دعوؤں کے برعکس گردشی قرضہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، کیپسٹی چارجز اور مہنگے معاہدے بڑی وجوہات قرار

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally