خیبر پختونخوا برفباری :3 ہزارسے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا ، متاثرہ اضلاع میں 32 عارضی ریسکیو پوائنٹس قائم

ویب ڈیسک
26-Jan-2026 | تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں برفباری کی وجہ سے پھنس جانے والے 3 ہزار 10 افراد کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ 3 روز میں برف میں پھنسی 942 گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک بحال کیا گیا اور سیکڑوں متاثرہ افراد کو موقع پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق صوبے میں 60 اہم سڑکیں اور شاہراہیں ہیوی مشینری کے ذریعے کلیئر کی گئیں، ریسکیو آپریشن میں 535 اہلکاروں اور 190 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں برفباری سے متاثرہ اضلاع میں 32 عارضی ریسکیو پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
نمایاں خبریں
بلوچستان میں دہشت گردی ، بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری کا انکشاف
43 mins ago

بلوچ قوم کی مدد سے بھارت اور افغانستان کے ایجنٹ دہشتگردوں کو شکست دیں گے، خواجہ آصف
6 hours ago

قوم متحد ہے، دہشتگردوں اور ان کے اسپانسرز کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، گورنر سندھ
10 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسلامی فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
20 hours ago

بلوچستان میں احساس محرومی صرف بیانیہ ہے، سرداری نظام نے صوبہ کے وسائل کو لوٹا، خواجہ آصف
1 day ago
