LogoFriday, March, 20, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

اسماعیلی خطیب شہید ، ایرانی صدر نے تصدیق کردی

اسماعیلی خطیب شہید ، ایرانی صدر نے تصدیق کردی

ویب ڈیسک

18-Mar-2026
|

بین الاقوامی

اسماعیلی خطیب شہید ، ایرانی صدر نے تصدیق کردی

ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب کی اسرائیل کے فضائی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے اس بات کی تصدیق باضابطہ طور پر سوشل میڈیا پر فارسی زبان میں جاری اپنے بیان میں کی۔

انھوں نے کہا کہ میرے عزیز ساتھیوں اسماعیل خطیب، علی لاریجانی، اور عزیز ناصرزادہ کو بزدلانہ حملے میں قتل کیا گیا۔ ان کے ساتھ کچھ خاندان کے افراد اور ساتھ رہنے والی ٹیم بھی ہمارے درمیان نہ رہی۔

صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ میں ایران کے عظیم عوام سے ان دو کابینہ کے اراکین، مجلسِ عوام کے سیکرٹری، اور فوجی اور بسیج کے کمانڈروں کے شہادت پر تعزیت پیش کرتا ہوں-

انھوں نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کو ہم سے جدا کرکے ہمیں بہت دکھ پہنچا گیا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ان شہدا نے جس راستے پر جان دی وہ جدوجہد پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی سے جاری رہے گی۔

نمایاں خبریں