LogoTuesday, May, 26, 2026

News Point PK

وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ،حجاج کرام سے ملاقاتیں

وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ،حجاج کرام سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک

26-May-2026
|

خاص خبریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ،حجاج کرام سے ملاقاتیں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا اور حجاج کے لیے فراہم کردہ سہولتوں کا مشاہدہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیرداخلہ نے حجاج کرام خصوصاً بزرگوں سے ملاقات کی اور ان سے انتظامات، رہائش اور کھانے پینے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

محسن نقوی خصوصی طور پر 100 برس عمر کے بزرگ حاجی سے بھی ملے، ان کی خیریت دریافت کی اور معمر ترین حاجی کی ہمت کو سراہا۔ اس موقع پر حجاج کرام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار انتظامات اچھے ہیں، جبکہ بعض حجاج نے بتایا کہ کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن عملے نے بہت تعاون کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے حجاج کرام کو یقین دلایا کہ ہر حاجی ہمارے لیے بہت خاص ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملہ موجود ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم کی محنت کو بھی سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے اس بار حجاج کرام کی پاکستان میں امیگریشن کی بہت بڑی سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزارت حج کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp