بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام

ویب ڈیسک
تازہ ترین

عرب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکیں اور ناکام ہوگئیں۔
پاکستان نے اس عرصے میں متعدد علاقائی اور بین الاقوامی ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی، اقتصادی اور تزویراتی تعلقات کو برقرار رکھا اور کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بھی مسلم دنیا، خلیجی ممالک اور مختلف بین الاقوامی فورمز میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عالمی سیاست میں بدلتے ہوئے حالات، علاقائی مفادات اور معاشی شراکت داریوں نے کسی ایک ملک کے لیے دوسرے ملک کو مکمل طور پر سفارتی تنہائی کا شکار بنانا مشکل بنا دیا ہے۔
نمایاں خبریں
مودی کا معاشی ترقی کا بیانیہ بے نقاب، بھارتی معیشت شدید دباؤ کا شکار

عازمین حج کی واپسی کیلئے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر انتظامات مکمل، پہلی پرواز کل سیالکوٹ پہنچے گی

یکم محرم الحرام کو بیت اللہ نئے غلاف سے مزین ہوگا،روح پرور تقریب کی تیاریاں مکمل

پاکستان فلسطین کے معاملے پر اصولی موقف پر قائم، ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائی جائے گی، اسحاق ڈار

ایران کے ساتھ محدود معاملات پر اتفاق، آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی ختم ، ٹرمپ کا دعویٰ

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally