عازمین حج کی واپسی کیلئے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر انتظامات مکمل، پہلی پرواز کل سیالکوٹ پہنچے گی

ویب ڈیسک
تازہ ترین

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل 31 مئی کو ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز 31 مئی کی شب جدہ سے روانہ ہوگی اور سیالکوٹ پہنچے گی، پہلی حج پرواز سے 391 حاجی وطن واپس پہنچیں گے جویکم جون کو پہنچے گی۔
وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ یکم جون کو 22 پروازوں سے 5237 حجاج وطن پہنچیں گے، حج آپریشن کے پہلے روز 5 پروازیں حاجیوں کو لے کر اسلام آباد آئیں گی۔
کراچی اور لاہور میں 4،4 پروازیں، ملتان اور سیالکوٹ میں 3،3، فیصل آباد میں 2 اورکوئٹہ ایک پرواز حجاج کرام کو لے کر پہنچے گی۔
وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج آپریشن کی آخری پرواز 30 جون کو لاہور پہنچے گی، مدینہ منورہ سے حج آپریشن کی پروازیں 3 جون سے شروع ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت 471 پروازوں کے ذریعے 1لاکھ 19 ہزار حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔
نمایاں خبریں
مودی کا معاشی ترقی کا بیانیہ بے نقاب، بھارتی معیشت شدید دباؤ کا شکار

بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام

یکم محرم الحرام کو بیت اللہ نئے غلاف سے مزین ہوگا،روح پرور تقریب کی تیاریاں مکمل

پاکستان فلسطین کے معاملے پر اصولی موقف پر قائم، ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائی جائے گی، اسحاق ڈار

ایران کے ساتھ محدود معاملات پر اتفاق، آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی ختم ، ٹرمپ کا دعویٰ

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally