LogoSaturday, July, 11, 2026

News Point PK

حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

ویب ڈیسک

10-Jul-2026
|

پاکستان

حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا.

ترجمان کے مطابق دو روزہ اجلاس کل (ہفتہ) کو منصورہ لاہور میں شروع ہوگا جس کی صدارت حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا جبکہ بلوچستان کے مسائل، بڑھتی مہنگائی اور عوام کو درپیش مشکلات بھی زیر بحث آئیں گی۔

رپورٹ کے مطابق پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp